ابنا: عبد اللہ گل نے سنيچر کي شام کہا کہ کئي کمانڈروں کے استعفي دينے سے ہنگامي صورت حال پيدا ہو گئي ہے ليکن ملک کسي بحران سے دوچار نہيں ہوا ہےـ
ياد رہے کہ گزشتہ جمعے کو ترکي کے چيف آف آرمي اسٹاف ايشيک کوشانر نے کچھ کمانڈروں کے ساتھ استعفا د ے ديا تھاـ کوشانر نے کہا کہ اسلام نواز حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام ميں فوجيوں کےخلاف جاري عدالتي کارروائي پر احتجاج کرتے ہوئے وہ يہ قدم اٹھا رہے ہيں -
اس وقت تقريبا بياليس جنرلوں سميت تقريبا ڈھائي سو فوجي افسران اس معاملے ميں جيل ميں بند ہيں۔ ...........
/169